سورة مريم - آیت 80
وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ جن چیزوں کو کہہ رہا ہے اسے ہم اس کے بعد لے لیں گے۔ اور یہ تو بالکل اکیلا ہی ہمارے سامنے حاضر ہوگا (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی قیامت کے دن جب اس کے پاس نہ مال ہوگا اور نہ اولاد (دیکھیے سورۃ کہف آیت 8) ف 12 یعنی انکی سفارش کر کے اللہ کے عذاب سے ان کے بچائو کا سبب بنیں۔ مسئلہ: حشر و نشر بیان کرنے کے بعد اب ان کے بتوں کی پرستش کی تردید ہے۔ (کبیر)