سورة مريم - آیت 38
أَسْمِعْ بِهِمْ وَأَبْصِرْ يَوْمَ يَأْتُونَنَا ۖ لَٰكِنِ الظَّالِمُونَ الْيَوْمَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا خوب دیکھنے سننے والے ہونگے اس دن جبکہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے، (١) لیکن آج تو یہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یعنی آج تو حق سے بہرے اور اندھے ہو رہے ہیں مگر آخرت میں ان کے کان اور آنکھیں خوب کھلی ہوں گی اور ربنا ابصرنا وسمعنا“ کہیں گے مگر اس وقت کا دیکھنا اور سننا کسی کام نہ آسکے گا۔) ابن کثیر)