سورة مريم - آیت 30
قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ آتَانِيَ الْكِتَابَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بچہ بول اٹھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بندہ ہوں۔ اس نے مجھے کتاب عطا فرمائی اور مجھے اپنا پیغمبر بنایا (١) ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 گویا سب سے پہلا کلمہ جو حضرت عیسیٰ نے اپنی زبان سے ادا کیا وہ اللہ تعالیٰ کی بندگی کا اعتراف تھا اور یہ کہ آئندذہ مجھے کتاب مقدس انجیل ملے گی ف 9 یعنی تا زندگی جیسا کہ آنحضرت کو حکم دیا گیا ہے۔ ” واعبد ربک حئی یاتیک الیقین (حجر 99)