سورة مريم - آیت 19

قَالَ إِنَّمَا أَنَا رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلَامًا زَكِيًّا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اس نے جواب دیا کہ میں تو اللہ کا بھیجا ہوا قاصد ہوں، تجھے ایک پاکیزہ لڑکا دینے آیا ہوں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی میرے بارے میں کوئی برا خیال دل میں نہ لائو۔ میں تو اسی خدا کی طرف سے بھیجا ہوا فرشتہ ہوں جس کی تم پناہ مانگ رہی ہو۔ عطا کرنے والا اگرچہ خدا ہے مگر چونکہ حضرت جبرئیل خدا کے بھیجے ہوئے تھے اس لئے انہوں نے عطا کروں کا لفظ استعمال فرمایا۔ (شوکانی)