سورة مريم - آیت 3

إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ نِدَاءً خَفِيًّا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جبکہ اس نے اپنے رب سے چپکے چپکے دعا کی تھی (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یعنی رات کے وقت خلوت میں چپکے چپکے پکارا کیونکہ اخفاء میں اخلاص بھی زیادہ ہوتا ہے اور ریا کاری کا اندیشہ بھی نہیں ہوتا۔ (کبیر)