سورة الكهف - آیت 54

وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِن كُلِّ مَثَلٍ ۚ وَكَانَ الْإِنسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہم نے اس قرآن میں ہر ہر طریقے سے تمام کی تمام مثالیں لوگوں کے لئے بیان کردی ہیں لیکن انسان سب سے زیادہ جھگڑالو ہے۔ (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 جیسا کہ اس سورۃ میں چند مثالوں کا تذکرہ گزر چکا ہے۔