سورة الكهف - آیت 38

لَّٰكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

لیکن میں تو عقیدہ رکھتا ہوں کہ وہی اللہ میرا پروردگار ہے میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ کروں گا (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 اس سے معلوم ہوا کہ وہ صاحب باغ مشرک تھا۔ بہت سے مشرک ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کو تو مانتے ہیں مگر اس کے ساتھ شرک بھی کرت یہیں وما یومن اکثر ھم باللہ الا وھم مشرکون“ تنبیہ آنحضرت نخے پریشانی کا علاج اس کلمہ کا پڑھنا تجویز فرمایا : اللہ اللہ ربی لا اشرک بہ شیاً (ت ۔ ن)