سورة الكهف - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بڑے مہربان اور سب سے زیادہ رحم کرنے والے اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں۔ (سورۃ الکہف۔ سورۃ نمبر ١٨۔ تعداد آیات ١١٠)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 14 حضرت ابن عباس اور اکثر غسرین کے قول کے مطابق یہ پوری سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ اس کی فضیلت میں متعدد احادیث ثابت ہیں ایک حدیث میں ہے کہ آنحضرت نے فرمایا کہ جو سخص سورۃ کہف کی شروع کی دس آیتیں یاد کرلے وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا ایک دوسری روایت میں دس آخری ابتو کا ذکر ہے۔ (صحیح مسلم) گھر کے اندر اسے پڑھنے سے برکات نازل ہوتی ہیں جیسا کہ حضرت سید بن حفیر نے منقول ہے کہ وہ رات پڑھ ڈھانپ لیا انہوں نے آنحضرت سے اس کا تذکرہ یا تو آپ نے فرمایا :’ د یہ سکنیت ہے جو قرآن کے لئے نازل ہوگئی۔ (بخاری مسلم )