سورة الكهف - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 14 حضرت ابن عباس اور اکثرمفسرین کے قول کے مطابق یہ پوری سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ اس کی فضیلت میں متعدد احادیث ثابت ہیں ایک حدیث میں ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ جو شخص سورۃ کہف کی شروع کی دس آیتیں یاد کرلے وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا ایک دوسری روایت میں دس آخری آیتوں کا ذکر ہے۔ (صحیح مسلم) گھر کے اندر اسے پڑھنے سے برکات نازل ہوتی ہیں جیسا کہ حضرت اُ سید بن حضیر سے منقول ہے کہ وہ رات کو یہ سورۃ پڑھ رہے تھے کہ ایک ابر یا غبار کی مانندچیز نے انھیں ڈھانپ لیا انہوں نے آنحضرتﷺ سے اس کا تذکرہ کیا تو آپ نے فرمایا :’ ’ یہ سکینت ہے جو قرآن کے لئے نازل ہوئی۔ (بخاری مسلم )