سورة الإسراء - آیت 105
وَبِالْحَقِّ أَنزَلْنَاهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ ۗ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے اس قرآن کو حق کے ساتھ اتارا اور یہ بھی حق کے ساتھ اترا (١) ہم نے آپ کو صرف خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا (٢) بنا کر بھیجا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی اس میں جو بات بھی ہے سراسر حق ہے۔ ف 3 جیسے ہم نے اتارا ویسے ہی وہ اترا درمیان میں کسی نے تصرف نہیں کیا۔ موسیٰ (علیہ السلام) کے معجزات کا ذکر کر کے جو قرآن کا ذکر فرمایا تو اس سے مقصود کفار قریش کو متنبہ کرنا ہے کہ آنحضرتﷺ سے الٹی سیدھی فرمائشیں کرنے کی بجائے اسی قرآن پر کیوں غور نہیں کرتے جو آنحضرتﷺ کی نبوت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔