سورة الإسراء - آیت 74

وَلَوْلَا أَن ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو بہت ممکن تھا کہ ان کی طرف قدرے قلیل مائل ہو ہی جاتے (١)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یا تو ان کی طرف تھوڑا سا جھک جاتا معلوم ہوا کہ آپ نے تھوڑا سا جھکنے کا ارادہ بھی نہ کیا۔ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا نہ ہوتی تو عین ممکن تھا کہ آپ کے دل میں تھوڑا بہت جھکنے کا خیال تو آجاتا جب یہ آیت اتری تو آپ نے فرمایا : (اللَّهُمَّ لَا ‌تَكِلْنِي ‌إِلَى ‌نَفْسِي ‌طَرْفَةَ ‌عَيْنٍ) اے اللہ مجھے ایک لمحه کے لئے بھی میرے نفس کے سپرد نہ کیجیو۔ (قرطبی)