سورة الإسراء - آیت 40

أَفَأَصْفَاكُمْ رَبُّكُم بِالْبَنِينَ وَاتَّخَذَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ إِنَاثًا ۚ إِنَّكُمْ لَتَقُولُونَ قَوْلًا عَظِيمًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا بیٹوں کے لئے تو اللہ نے تمہیں چھانٹ لیا اور خود اپنے لئے فرشتوں کو لڑکیاں بنالیں؟ بیشک تم بہت بڑا بول بول رہے ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 جیسے فرمایا :İ وَجَعَلُواْ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ ٱلَّذِينَ هُمۡ عِبَٰدُ ٱلرَّحۡمَٰنِ إِنَٰثًاĬ (زخرف 19) کہ فرشتوں کو جو اللہ کےمقرب بندے ہیں مونث قرار دیتے ہیں۔ ف 2 یعنی سخت گستاخی کی بات ہے جو منہ سے نکال رہے ہو۔