سورة الإسراء - آیت 32

وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا ۖ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

خبردار زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا کیونکہ وہ بڑی بے حیائی ہے اور بہت ہی بری راہ ہے (١)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی یہی نہیں کہ زنا سے بچو بلکہ ان کاموں سے بھی بچتے رہو جو اس کی طرف لے جانے والے ہیں اور اس کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں جیسے اجنبی عورت کی طرف دیکھنا یا اس کے ساتھ نتہائی اختیار کرنا، یا اس سے بوس و کنار میں مبتلا ہونا وغیرہ۔ ف 2 حدیث میں ہے : لایزنی الزانی حین یزنی وھو مومن کہ زانی زنا کی حالت میں مومن نہیں رہتا۔ بہرحال یہ کبائر میں سے ہے۔ اور اپنے پڑوسی کی عورت سے زنا کرنا اکبر الکبائر میں داخل ہے اور بعض نے شرک کے بعد زنا کا درجہ رکھا ہے۔ (روح)