سورة الإسراء - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یہ سورۃ مکہ معظمہ میں (معراج کے موقع پر نازل ہوئی۔ البتہ بعض نے کہا ہے کہ اس کی تین آیتیں (80,76,60) مدنی ہیں۔ مقاتل نے چوتھی آیت 107 کو بھی مدنی بتایا ہے حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ سورۃ اسرائیل اور زمر ہر رات پڑھا کرتے تھے۔ (شوکانی)