سورة النحل - آیت 104
إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ لَا يَهْدِيهِمُ اللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے انھیں اللہ کی طرف سے بھی رہنمائی نہیں ہوتی اور ان کے لئے المناک عذاب ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 چنانچہ وہی اس قسم کی بے سروپا باتیں بکا کرتے تھے، جلایہ بھی کوئی سمجھ میں آنے والی بات ہے کہ قرآن جیسی فصیح وبلیغ کتاب کو ایک ایسا شخص تصنیف کر ڈالے جس کی اپنی زبان عربی نہیں ہے