سورة النحل - آیت 85
وَإِذَا رَأَى الَّذِينَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جب یہ ظالم عذاب دیکھ لیں گے پھر نہ تو ان سے ہلکا کیا جائے گا اور نہ وہ ڈھیل دیئے جائیں گے (١)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 یعنی نہ عذاب کی شدت میں کمی کی جائے گی اور نہ کسی قسم کی مہلت دی جائے گی۔ اذلاتوبۃ لہم ثم (قرطبی)