سورة النحل - آیت 79
أَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ مُسَخَّرَاتٍ فِي جَوِّ السَّمَاءِ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا اللَّهُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا ان لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو تابع فرمان ہو کر فضا میں ہیں، جنہیں بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی اور تھامے ہوئے نہیں، (١) بیشک اس میں ایمان لانے والے لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 ان کے پروں بازوئوں اور (دموں) کی ساخت ایسی رکھی ہے کہ ہوا ان کا بوجھ اٹھا لیتی ہے اور وہ اس میں نہایت آسانی سے اڑتے رہتے ہیں۔ ف 9 یعنی بعض لوگ معاش کی فکر میں مشغول ہونے کی وجہ سے ایمان لانے سے رکے ہوئے ہیں۔ پس فرمایا کہ تم ماں کے پیٹ سے تو کچھ نہیں لائے۔ اسباب کمائی کان آنکھ دل اللہ نے دیئے ہیں اور اڑتے جانور ادھر میں کس کے بھروسے جیتے ہیں۔ (موضح)