سورة النحل - آیت 21

أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءٍ ۖ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

مردے ہیں زندہ نہیں (١) انھیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے (٢)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی ان بتوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کے پوجنے والے مرنے کے بعد دوبارہ کب زندہ ہوں گے؟ اس مفہوم کے اعتبار سے ” يَشۡعُرُونَ “ میں ” ھم“ ضمیر معبودوں کے لئے اور’’ يُبۡعَثُونَ‘‘ كی ضمیر ان کے پوجنے والے کافروں کے لئے ہوگی۔ (شوکانی) شاہ صاحب لکھتے ہیں : شاید یہ ان کو فرمایا جو مرے بزرگوں کو پوجتے ہیں۔ (موضح) اس صورت میں دونوں ضمیریں معبودوں کے لئے ہوں گی۔ معلوم ہوا کہ معبود کے لئے یوم بعث کا جاننا ضروری ہے۔ (کذافی الروح)