سورة النحل - آیت 20
وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جن جن کو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے، بلکہ وہ خود پیدا کیئے ہوئے ہیں (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی ان کے وجود کو تو اللہ تعالیٰ ہی نے پیدا کیا ہے۔ گویہ تراشے خراشے ان کے ہیں۔ یا خلق بمعنی’’ نَحتٌ“ (تراشنا) ہی ہو۔ جیسا کہ سورۃ صافات (آیت 95) میں ہے۔İأَتَعۡبُدُونَ مَا تَنۡحِتُونَĬ کہ تم ان بتوں کی پوجا کرتے ہو، جن کو تم خود اپنے ہاتھ سے تراشتے ہو۔ (کذافی الروح)