سورة الحجر - آیت 72
لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تیری عمر کی قسم! وہ تو اپنی بد مستی میں سرگرداں تھے (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 جمہور مفسرین کا یہی خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کی زندگی کی قسم کھائی ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فرشتوں کا کلام ہو اور انہوں نے حضرت لوط کی زندگی کی قسم کھائی ہو۔ ہماری شریعت میں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی قسم کھانا منع ہے۔ صحیح احادیث میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ جس کی چاہے قسم کھا سکتا ہے۔ (وحیدی و کذافی الروح)