سورة الحجر - آیت 52

إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا قَالَ إِنَّا مِنكُمْ وَجِلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہ جب انہوں نے ان کے پاس آکر سلام کہا تو انہوں نے کہا کہ ہم کو تو ڈر لگتا ہے (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 پہلے حضرت ابراہیم نے سلام کا جواب دیا پھر مہمانداری کے لئے بھنا ہوا بچھڑا لے آئے۔ لیکن جب دیکھاكه کھانے کیلئے ہاتھ نہیں بڑھاتے تو گھبرا کر یہ کہا جیسا کہ سورۃ ہود میں گزر چکا ہے۔ (قرطبی) ف 6 معلوم نہیں تم کون لوگ ہو اور کس نیت سے آئے ہوئے۔ دیکھئے سورۃ ہود۔