سورة الحجر - آیت 27

وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ (١) سے پیدا کیا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8۔ مگر جمہور مفسرین کے نزدیک یہاں ” الجان“ سے مراد ابو الجن (جنوں کا باپ) ہی ہے۔ ف 9۔ ” سموم“ دراصل گرم ہوا (لو) کو کہتے ہیں۔ پس ” نار السموم“ کا ترجمہ بعض مفسرین (رح) نے ” ہوا طی ہوئی لطیف آگے“ یا تیز حرارت“ بھی کیا ہے۔ حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں جس سموم سے اللہ تعالیٰ نے ” الجان“ کو پیدا کیا یہ باد سموم اس کا سترواں حصہ ہے۔ (رزی)۔