سورة الحجر - آیت 12
كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
گناہگاروں کے دلوں میں ہم اسی طرح ہی رچا دیا کرتے ہیں (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10۔ ” نَسۡلُكُهُ“ میں ضمیر کا مرجع قرآن ہے۔ یعنی جب بدکاری سے باز نہیں آتے تو اس کی سزا یہ دیتے ہیں کہ انہیں قرآن اور رسول کے ساتھ کفر و استہزا کا عادی بنادیتے ہیں۔