سورة ابراھیم - آیت 40

رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اولاد سے بھی، (١) اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4۔ یعنی مجھے یہ توفیق دے کہ نماز کو اس کے تمام ارکان، شرائط اور آداب کے ساتھ اس کے اوقات پر پابندی سے ادا کرتا رہوں۔ ف 5۔ اسی طرح نماز کا پابند بنا۔ ف 6۔ یا میری پوری دعا جو میں نے تجھ سے مانگی ہے، قبول فرما۔