سورة ابراھیم - آیت 1

الر ۚ كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ عالی شان کتاب ہم نے آپ کی طرف اتاری ہے کہ آپ لوگوں کو اندھیروں سے اجالے کی طرف لائیں (١) ان کے پروردگار کے حکم (٢) سے زبردست اور تعریفوں والے اللہ کی طرف۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1۔ یعنی اسلام اور اس کی شریعت پر۔ ” باذن ربھم“ میں اس طرف اشارہ ہے کہ کوئی مبلغ، چاہے وہ نبی ﷺ ہی کیوں نہ ہو، لوگوں کو اگر اسلام کی راہ راست کی طرف لاسکتا ہے تو اللہ ہی کی دی ہوئی توفیق سے لاسکتا ہے۔