سورة ابراھیم - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ ابراہیم۔ سورۃ نمبر ١٤۔ تعداد آیات ٥٢)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10۔ یہ پوری سورت مکی ہے البتہ بعض مفسرین (رح) نے اس کی دو یا تین آیتوں۔ الم ترالی الذین…تا…فان مصیرکم الی النار کو مدنی بنایا ہے جو بدر میں مسلمانوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مشرکین کے بارے میں نازل ہوئیں۔ پہلی سورت کے ساتھ اس لحاظ سے مناسبت ظاہر ہے کہ وہ قرآن کی مدح پر مشتمل ہے کہ یہ قرآن ان کے تمام مطالبوں کے جواب کے لئے کافی ہے اور اس سورۃ کو بھی قرآن کی مدح سے شروع کیا گیا ہے۔ (روح)۔