سورة الرعد - آیت 28

الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللَّهِ ۗ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو لوگ ایمان لائے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1۔ یہ ایمان کے خالص اور پختہ ہونے کی علامت ہے کہ ذہن خواہ کتنی ہی فکروں میں اُلجھا ہوا ہو لیکن جو نہی نماز شروع کرے یا اللہ کو یاد کرے تو تمام فكر دورہوجائیں اور انسان حقیقی اطمینان قلب سے بہرہ ور ہوجائے۔