سورة الرعد - آیت 21

وَالَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَيَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور اللہ نے جن چیزوں کو جوڑنے کا حکم دیا ہے وہ اسے جوڑتے ہیں (١) اور وہ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور حساب کی سختی کا اندیشہ رکھتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13۔ یعنی صلہ رحمی کرتے ہیں یا اللہ، رسولﷺ، عام مسلمانوں، ہمسایوں، رشتہ داروں، دوستوں، یتیموں، بیوائوں، الغرص ہر ایک کا حق پہنچانتے اور ادا کرتے ہیں۔ (وحیدی تبصرف) ف 14۔ اس کے عائدہ کردہ فرائض کو بجالاتے اور اس کے منع کردہ گناہوں سے بچتے ہیں۔ (وحیدی)۔ ف 1۔ لہٰذا وہ اس وقت سے پہلے ہی اپنا محاسبہ کرتے رہتے ہیں۔