سورة الرعد - آیت 20

الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَلَا يَنقُضُونَ الْمِيثَاقَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو اللہ کے عہد و پیمان کو پورا کرتے ہیں (١) اور قول و قرار کو توڑتے نہیں۔ (٢)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11۔ یعنی ہر وہ عہد جس کے پورا کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے یا خاص کر وہ عہد جو ازل میں اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں سے لیا تھا کہ وہ اس کے سوا کسی کی بندگی نہ کریں۔ دیکھئے اعراف آیات 172 (روح)۔ ف 12۔ یعنی وہ ان منافقین کی طرح نہیں ہیں جن میں سے کوئی جب عہد کرتا ہے تو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے، جب جھگڑتا ہے تو بدکلامی پر اتر آتا ہے اور جب بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور جب ا سے کوئی امانت سونپی جاتی ہے تو خیانت کرتا ہے۔