سورة یوسف - آیت 104

وَمَا تَسْأَلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

آپ ان سے اس پر کوئی اجرت طلب نہیں کر رہے ہیں (١) یہ تو تمام دنیا کے لئے نری نصیحت ہی نصیحت ہے (٢)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8۔ یعنی مانیں گے تو اپنے آپ کو فائدہ پہنچائیں گے اور نہ مانیں گے تو اپنا نقصان کریں گے آپﷺ ان کے رویہ سے رنجیدہ نہ ہوں۔