سورة یوسف - آیت 59
وَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ قَالَ ائْتُونِي بِأَخٍ لَّكُم مِّنْ أَبِيكُمْ ۚ أَلَا تَرَوْنَ أَنِّي أُوفِي الْكَيْلَ وَأَنَا خَيْرُ الْمُنزِلِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جب انھیں ان کا اسباب مہیا کردیا تو کہا کہ تم میرے پاس اپنے اس بھائی کو بھی لانا جو تمہارے باپ سے ہے، کیا تم نے نہیں دیکھا کہ میں پورا ناپ کردیتا ہوں اور میں ہوں بھی بہترین میزبانی کرنے والوں میں (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9۔ یعنی بنیامین کو، جو حضرت یوسف ( علیہ السلام) کے سگے بھائی اور سب بھائیوں سے چھوٹے تھے، بلوانے کے لئے ان سے کہا۔ (از روح)۔