سورة یوسف - آیت 1
الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2۔ کھلی کتاب یعنی جس کا انداز بیان واضح اور ہر ایک کی سمجھ میں آنے والا ہے یا جس کا خدائی کلام ہونا بالکل عیاں اور ہر شک و شبہ سے بالا ہے۔ (روح)۔