سورة ھود - آیت 102
وَكَذَٰلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَىٰ وَهِيَ ظَالِمَةٌ ۚ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تیرے پروردگار کی پکڑ کا یہی طریقہ ہے جب کہ وہ بستیوں کے رہنے والے ظالموں کو پکڑتا ہے بیشک اس کی پکڑ دکھ دینے والی اور نہایت (١) سخت ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ان اللہ لیملی للظالم حتی اذا اخذہ لم یفلتہ کہ اللہ تعالیٰ ظالم کو ڈھیل دیتا ہے لیکن آخر کار جب اسے پکڑتا ہے تو ایسا پکڑتا ہے کہ وہ اس سے بھاگ کر کہیں نہیں جاسکتا۔“ اس کے بعد آپﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ (ابن کثیر)۔ یہ آیت ہر زمانہ میں ہر ظالم کو شامل ہے۔ ایک بزرگ نے کہا ہے کافر کی سلطنت قائم رہتی ہے ظالم کی نہیں رہتی۔ (وحیدی)۔