سورة ھود - آیت 79
قَالُوا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِي بَنَاتِكَ مِنْ حَقٍّ وَإِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
انہوں نے جواب دیا کہ تو بخوبی جانتا ہے کہ ہمیں تو تیری بیٹیوں پر کوئی حق نہیں ہے اور تو اصلی چاہت سے بخوبی واقف ہے (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3۔ یعنی ہمیں عورتوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم تو اس بدکاری کے خوگر ہوچکے ہیں۔ (ابن کثیر)۔ ان کے اس جواب سے انکی خباثت کا پورا نقشہ سامنے آجاتا ہے اور معلوم ہوجاتا ہے کہ کیوں ان کو اس عذاب کا مستحق سمجھا گیا جو ان کے علاوہ اور کسی قوم پر نازل نہیں کیا گیا۔