سورة ھود - آیت 76

يَا إِبْرَاهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا ۖ إِنَّهُ قَدْ جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ۖ وَإِنَّهُمْ آتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اے ابراہیم! اس خیال کو چھوڑ دیجئے، آپ کے رب کا حکم آپہنچا ہے، اور ان پر نہ ٹالے جانے والا عذاب ضرور آنے والا ہے (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11۔ یہ فرشتوں کی بات ہے جو انہوں نے بالآخر حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) سے کہی اور اس کے بعد وہ قوم لوط پر عذاب نازل کرنے روانہ ہوگئے۔