سورة ھود - آیت 50
وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا ۚ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا مُفْتَرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور قوم عاد کی طرف سے ان کے بھائی ہود کو ہم (١) نے بھیجا، اس نے کہا میری قوم والو! اللہ ہی کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تم صرف بہتان باندھ رہے ہو (٢)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6۔ یہ عطف بیان ہے ” اخاھم“ سے۔ (تشریح کے لئے دیکھئے سورۃ اعراف آیت 56)۔ ف 7۔ اللہ نے ہرگز انہیں اپنا شریک نہیں بنایا۔