سورة ھود - آیت 21

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہی ہیں جنہوں نے اپنا نقصان آپ کرلیا اور وہ سب کچھ ان سے کھو گیا، جو انہوں نے گھڑ رکھا تھا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5۔ یعنی جھوٹے دعوے آخرت میں گم ہوگئے۔ مثلاً یہ جو کہا کرتے تھے کہ ہمارے یہ بت یا بزرگ یا پیرو مرشد۔ خدا سے ہماری سفارش کریں گے اور ہم اس کے عذاب سے بچ جائیں گے۔ (کذافی الوحیدی)۔