سورة یونس - آیت 105

وَأَنْ أَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور یہ کہ اپنا رخ یکسو ہو کر (اس) دین کی طرف کرلینا (١) اور کبھی مشرکوں میں سے نہ ہونا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3۔ حنیف نام ہے (دین ابرہاہیم ( علیہ السلام) والوں کا۔ اور عرب شرک کرتے اور اپنے آپ کو حنیف کہے جاتے۔ (احسن الفوائد) ” اور ہرگز مشرکوں میں مت شامل) ہو“۔ یعنی ماسوی اللہ کی طرف التفات بھی شرک ہے۔ جسے اہل دل شرک خفی کہتے ہیں۔ (کبیر)۔