سورة یونس - آیت 85

فَقَالُوا عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

انہوں نے عرض کیا کہ ہم نے اللہ ہی پر توکل کیا، اے ہمارے پروردگار! ہم کو ان ظالموں کیلئے فتنہ نہ بنا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5۔ یعنی ان ظالموں کو ہم پر مسلط نہ رکھ کہ وہ ہمیں اپنے ظلم کا نشانہ بناتے رہیں۔