سورة یونس - آیت 14

ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِن بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر ان کے بعد ہم نے دنیا میں بجائے ان کے تم کو جانشین کیا (١) تاکہ ہم دیکھ لیں کہ تم کس طرح کام کرتے ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2۔ یعنی اگر تم بھی ان کی طرح ظلم و شرارت پر کمربستہ رہو گے تو تمہاری تباہی بھی یقینی ہے۔