سورة التوبہ - آیت 57

لَوْ يَجِدُونَ مَلْجَأً أَوْ مَغَارَاتٍ أَوْ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوْا إِلَيْهِ وَهُمْ يَجْمَحُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اگر یہ کوئی بچاؤ کی جگہ یا کوئی غار یا کوئی بھی سر گھسانے کی جگہ پا لیں تو ابھی اس طرف لگام توڑ کر الٹے بھاگ چھوٹیں (١

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 تاکہ انہیں تم سے اور تمہارے معاشرے سے نجات ملے حالانکہ یہ تینوں جگہیں بد ترین جگہیں ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ اس وقت جو ہمارے درمیان بیٹھے ہوئے ہیں نہایت مجبوری کی حالت میں بیٹھے ہوئے هیں ور نہ یہ تم سے اور تمہارے معاشرے سے نالاں اور بیزار ہیں۔ ( ابن کثیر۔ کبیر )