سورة التوبہ - آیت 27

ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر اس کے بعد بھی جس پر چاہے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی توجہ فرمائے گا (١) اللہ ہی بخشش و مہربانی کرنے والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 چنانچہ غزوہ حنین کے تقریبا بیس روز بعد ہوازن کے بقیہ لوگ مسلمان ہو کر جعرانہ کے مقام پر نبی (ﷺ) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ (ﷺ) نے ان کے قیدی جو تقریبا چھ ہزار کی تعداد میں تھے انہیں واپس کردیتے ہیں لیکن مال واپس نہ کیا بلکہ اسے لڑنے والوں میں تقسیم فرمادیا۔ ( ابن کثیر )