سورة التوبہ - آیت 9
اشْتَرَوْا بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَصَدُّوا عَن سَبِيلِهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
انہوں نے اللہ کی آیتوں کو بہت کم قیمت پر بیچ دیا اور اس کی راہ سے روکا بہت برا ہے جو یہ کر رہے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 یعنی یہ تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی چند روزہ زندگی کے مفاد کی خاطر اللہ تعالیٰ کے احکام کر رد کردیا۔ پھر اسی پر اکتفا نہیں کیا کہ خود اسلام کی راہ اختیار نہ کی بلکہ دوسروں کو بھی اسلام کی راہ اختیار کرنے سے رو کتے رہے۔ ( از شو کانی )