سورة الانفال - آیت 22

إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِندَ اللَّهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بیشک بدترین خلائق اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ لوگ ہیں جو بہرے ہیں گونگے ہیں جو کہ (ذرا) نہیں سمجھتے (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی کفار جو کان سے اچھی بات نہ سنیں زبان سے اچھی بات نہ نکالیں اور اللہ کی دی ہوئی عقل سے کوئی کام نہ لیں وہ جا نوروں سے بھی بدتر ہیں کیونکہ جا نور تو اپنے فطری تقاضوں کے مطابق زند گی بسر کرتے ہیں اور ان لوگوں کو عبادت کے لیے پیدا کیا گیا ہے مگر یہ اس غرض کو بھی پورا نہیں کرتے ( رازی)