سورة الانفال - آیت 21
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ قَالُوا سَمِعْنَا وَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہونا جو دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہم نے سن لیا حالانکہ وہ سنتے سناتے کچھ نہیں (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 مراد منا فقین ہیں یا مشرکین اور یہود جو کان سے تو اللہ تعالیٰ و رسول (ﷺ) کا کلام سنتے ہیں مگر ان کے دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا یہ سننا اور نہ سننا برابر ہے۔ ( ابن کثیر )