سورة الاعراف - آیت 196

إِنَّ وَلِيِّيَ اللَّهُ الَّذِي نَزَّلَ الْكِتَابَ ۖ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً میرا مددگار اللہ تعالیٰ ہے جس نے یہ کتاب نازل فرمائی اور وہ نیک بندوں کی مدد کرتا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یہ جواب ہے مشرکین کی ان دھمکیوں کا جو وہ نبی (ﷺ) کو دیا کرتے تھے۔ وہ کہا کرتے تھے کہ تم ہمارے ان معبودوں کو برا کہنے سے بازآ جاؤ ورنہ تم ان کے غضب میں گرفتار ہو کر تباہ ہوجاؤ گے نیز اس میں توحید کی دعوت بھی ہے کہ جب یہ اصنام قدرت و علم سے عاری ہیں تو لوگ عقل و فکر رکھتے ہیں ان کو چاہیے کہ اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کریں جس نے انسانوں کی ہدایت کے لیے کتاب کامل نازل فرمائی ہے اور وہ ہر طرح سے محافظ بھی ہے۔ (کبیر )