سورة الاعراف - آیت 182
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں ہم ان کو بتدریج (گرفت میں) لئے جا رہے ہیں اس طور پر کہ انہیں خبر بھی نہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف6 وه گناه كریں گے تو هم ان كو یه سزا دیں گے كه ان پر دنیوی عیش اورفراخی کے دروازہ کھول دینگے اور خوب مالا مال کر دینگے حتی کہ وہ دنیا کی نعمتوں سے بد مست ہو کر آخرت کی جو ابدہی کو فراموش کر بیٹھ ینگے نیز دیکھئے سورۃ الانعام آیت 54۔ 55، ( کبیر، ابن کثیر )