سورة الاعراف - آیت 178

مَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِي ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس کو اللہ ہدایت کرتا ہے سو ہدایت پانے والا وہی ہوتا ہے اور جسے وہ گمراہ کردے سو ایسے ہی لوگ خسارے میں پڑنے والے ہیں (١

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 ان کو کوئی بھی سیدھی راہ پر نہیں لگاسکتا آنحضرت (ﷺ) اپنے خطبہ میں بھی حمدو ثنا کے بعد فرمایا کرتے(مَنْ يَهْدِ اللَّهُ ‌فَلَا ‌مُضِلَّ ‌لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ)یعنی جسے اللہ تعالیٰ سیدھی راہ پر لگائے اسے کوئی گمراه نہیں کرسکتا اور جسے وہ گمراہ کر دے اسے کوئی سیدھی راہ پر نہیں لگا سکتا۔ ( مسلم نسائی وغیرہ)