سورة الاعراف - آیت 125
قَالُوا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
انہوں نے جواب دیا کہ ہم (مر کر) اپنے مالک ہی کے پاس جائیں گے (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 یعنی موت سے کسی حال میں چھٹکارا نہیں وہ کسی شکل میں ضرور آتی ہے اگر ہماری قسمت میں بھی لکھا ہے کہ ہماری زندگی کا خاتمہ پھانسی کے تختے پر ہو تو ہمیں بڑی خوشی سے بھانسی دو ہمیں کوئی پروانہیں۔