سورة الاعراف - آیت 91
فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس ان کو زلزلے نے آ پکڑا سو وہ اپنے گھروں میں اوندھے کے اوندھے پڑے رہ گئے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 ان پر عذاب دونوں طرح سے آیا یعنی رجفتہ ( زلزلہ) بھی جیسے یہاں مذکورہے اور صیحتہ (چیخ) بھی جیسا کہ سورۃ ہود میں مذکور ہے۔ ( ابن کثیر )